اسلام آباد (بیورورپورٹ)وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہاہے ملک کے قانون کو جنگل کا قانون بنانے والے نے 2دن سے آئین، قانون کو یرغمال بنایا ہوا ہے، انصاف اور قانون کا پورا نظام ایک شخص کی ضد، انا اور تکبر کے سامنے بے بس نظر آتا ہے، تماشا پوری قوم و دنیا دیکھ رہی ہے ،ذہنی مریض کی اناء آئین، قانون، عدالت سمیت ہر چیز سے بڑی ہے ،اللہ کی شان کہیں یا مکافات عمل! ،سیاسی مخالفین کی بیماریوں، پلیٹ لیٹس،ہسپتال میں آخری سانس لیتے مریضوں واہلخانہ کے احساسات کا تمسخر اڑانے والا آج ''بزرگ''اور ''بیمار''بن گیا،ایک شخص اپنی ضد، انا اور تکبر میں آئین، قانون، کسی جج اور عدالت کو ماننے کو تیار نہیں۔
سیاسی مخالفین کی بیماریوںکاتمسخر اڑانے والا آج ''بزرگ''اور ''بیمار''بن گیا:مریم اورنگزیب



















