لاہور (اپنے نمائندے سے) محکمہ اوقاف پنجاب مالی بحران کا شکار ہوگیا، تنخواہوں کی ادائیگی سمیت دیگر اخراجات میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ سیکرٹری کی طرف سے محکمے کو مسائل سے نکالنے کی خاطر ماضی کے ناکام تجربات کی طرح کمیٹیاں تشکیل دینے کی منصوبہ بندی کرنے کا آغاز کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ اوقاف و مذہبی امور پنجاب عرصہ دراز سے مالی بحران کا شکار ہے جس کی وجہ سے ملازمین کو تنخواہوں اور پنشن سمیت میڈیکل و دیگر اخراجات کی ادائیگی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ان مالی مسائل کے حل کی خاطر سابق سیکرٹری کی طرف سے بحران سے نجات کیلئے کیش بکسز، اراضی اور دیگر وسائل کی مانیٹرنگ کی خاطر صوبے بھر کی زونز انتظامیہ اور ایگزیکٹو آفیسرز کی سرپرستی میں کمیٹیاں تشکیل دی گئی تھیں، اسکے باوجود مالی حالات میں بہتری نہ لائی جاسکی اور کمیٹیاں کاغذی امور کی انجام دہی تک قائم رہیں لیکن اب اسی منصوبے کو آگے بڑھاتے ہوئے محکمہ اوقاف کے ذاتی افسر کو موجودہ نگران پنجاب حکومت کی طرف سے سیکرٹری اوقاف تعینات کیا گیا تاکہ ادارے کے انتظامی اور مالیاتی امور میں بہتری لائی جاسکے اور مالی مسائل سے نجات حاصل ہو۔ پنجاب حکومت کے اس اقدام کی تکمیل کی خاطر سیکرٹری طاہر رضا بخاری کی جانب سے محکمے کے موجود وسائل جن میں کیش بکسز اور وقف پراپرٹیز کے استعمال کو بہتر بنانے اور اس سے آمدنی میں اضافے کی خاطر ماضی کی منصوبہ بندی کو اختیار کرتے ہوئے تھوڑی سی تبدیلی کے ساتھ کمیٹیاں کیلئے ابتدائی طور پر کام شروع کردیا ہے جیسا کہ ماضی میں ڈیپوٹیشنرز افسران کی طرف سے کیا جاتا رہا۔ اس سے محکمے کو کسی قسم کا مالی فائدہ حاصل نہ ہوسکا اور کارروائی کاغذی کارکردگی تک محدود رہی۔ اسی پریکٹس کو اب موجودہ سیکرٹری کی طرف سے بھی آزمایا جا رہا ہے اور چار سال گزرنے کے بعد بھی آمدنی میں اضافے کی خاطر عملی اقدامات نہ ہوسکے اور اب بھی صرف کاغذی کارروائی ہی دیکھنے میں آرہی ہے۔ کمیٹیوں میں انہی افسران کو حصہ بنایا گیا ہے جن کی جانب سے عرصہ دراز گزرنے کے بعد بھی مالیاتی منصوبہ بندی کا فقدان رہا۔ اسی تجربہ کو سیکرٹری اوقاف کی جانب سے دہرایا جا رہا ہے، تاہم اگر عملی سنجیدہ اقدامات کئے جائیں تو محکمہ اوقاف کے مالی بحران کا خاتمہ ہوسکتا ہے۔
ڈار کی قیادت میں حکومتی وفد کی بلاول بھٹو سے ملاقات،اہم امور پر مشاورت
زرداری کی محسن نقوی ،ملک احمد خان سے ملاقات، نئے صوبوں پر مشاورت
امریکہ نے حملے دوبارہ شروع کیے تو مزید سرپرائزز تیار ہیں،ایران
بلاول بھٹو قومی رہنما ،مریم نواز سے موازنہ نہیں کیا جا سکتا، پیپلز پارٹی
جیٹ فیول، مٹی کا تیل ،لائٹ ڈیزل آئل مزید سستا
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی ،موسمیاتی تبدیلیاں ملکی معیشت کےلئے خطرہ
پنجابی ماں بولی پہچان، فروغ کیلئے ملکر کام کرنا ہوگا، عطا تارڑ
موقف بڑا واضح،صوبے کی تقسیم مرتے دم تک قبول نہیں،سندھ حکومت
وزیراعظم ،فیلڈ مارشل کا خلا باز ذیشان سے براہ راست رابطہ،حوصلہ بڑھایا
کراچی ریلی منسوخ ،پیپلز پارٹی کھلم کھلا سندھو دیش بناناچاہتی ہے، ایم کیو ایم



















