لاہور(خبر نگار)نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت وزیراعلیٰ آفس میں اجلاس ہوا جس میں شہر خموشاں اتھارٹی کے امور کا جائزہ لیا گیا، نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے نادارافراد کیلئے ماڈل قبرستانوں میں تدفین کیلئے 10ہزار روپے چارجز ختم کردئیے ،نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے اجلاس کے دوران شہر کے تمام قبرستانو ں کی صفائی، تجاوزات کے خاتمے اور سروے کا حکم بھی دیا، اجلاس میں لاہور سمیت پنجاب بھر میں ماڈل قبرستان فوری طو رپر فنکشنل کرنے کا فیصلہ کیا گیا، کاہنہ نو،آہلو، رائیونڈ روڈ او رصوئے آصل کے ماڈل قبرستان پراجیکٹ مکمل کئے جائیں گے، وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ہدایت کی کاہنہ نو روڈ میں 825 کنال، آہلو کاچھا روڈ میں 98، رائے ونڈ روڈ پر 127 اور صوئے آصل میں 276 کنال پر ماڈل قبرستان مکمل کئے جائیں، ماڈل قبرستانوں کی چار دیواری، جناز ہ گاہ اور وضو خانے کی تعمیر فوری طور پر مکمل کی جائے۔
نادارافراد کیلئے ماڈل قبرستانوں میں تدفین چارجز ختم



















