عمران خان کو بڑا دھچکا،ضمانت خارج،آج ہی پیش ہونے کاحکم

اسلام آباد(بیورورپورٹ)عمران خان کو بڑا دھچکا،ضمانت خارج،آج ہی پیش ہونے کاحکم،تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کیس میں بھی بڑی پیشرفت سامنے آگئی ،عدالت نے عمران خان کی عبوری ضمانت خارج کرتے ہوئے آج ہی پیش ہونے کا حکم دےدیا،انسداد دہشتگردی عدالت کے جج جواد عباس نے عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ درخواست بھی خارج کردی،وکیل بابر اعوان نے کہادلائل میں کہا 2،3گزارشات پیش کرنا چاہتا ہوں،کیس میں دہشت گردی کی دفعہ نہیں لگتی، عدالت کسی موقع پر بھی فائنڈنگ دے سکتی ہے،عدالت فائنڈنگ دیدے تو کیس کسی اور عدالت منتقل ہو جائے گا،جج نے ریمارکس دئیے میرٹ پر تو تب سنتے جب ملزم حاضر ہوتا ،ضمانت درخواست پر سماعت ہو رہی ہے وہ چیز سیٹ کریں گے جو ہمیشہ کےلئے طے ہو میں جو ریلیف مقتدر شخصیت کو دوں گا وہی عام شخص کو دوں گا،عمران خان آج ہی پیش ہوں