اسلام آباد (بیورو رپورٹ) ”صرف ایک وزیراعظم ایماندار“،چیف جسٹس کے ریمارکس پر سینٹ میں ہنگامہ،حکومت،پی ٹی آئی اراکین آمنے سامنے،
تفصیلات کے مطابق چیئرمین صادق سنجرانی کی زیر صدارت سینٹ کا اجلاس ہوا ،حکومت و پی ٹی آئی اراکین آمنے سامنے آگئے،
چیف جسٹس کی جانب سے صرف ایک وزیراعظم ایماندار ہونے کے ریمارکس پر اٹارنی جنرل کی جانب سے وزیر قانون کو لکھے گئے خط پر ایوان میں شدید ہنگامہ ہوا،
سینیٹر رضا ربانی نے اٹارنی جنرل کے خط پر ایوان میں احتجاج کیا،وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے وضاحت کرتے ہوئے کہا اٹارنی جنرل نے وضاحت کردی۔
چیف جسٹس نے ایک وزیر اعظم کے ایماندار ہونے کے ریمارکس نہیں دیئے، چیف جسٹس کے ریمارکس کو سوشل میڈیا پر سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا۔
رضا ربانی نے کہا اٹارنی جنرل اگر پارلیمنٹ و جوڈیشری کے اتنے حامی ہیں تو جب عدالت کی طرف سے پارلیمنٹ پر حملہ ہوتا ہے تو اٹارنی جنرل کو عدالت میں پارلیمنٹ کا دفاع کرنا چاہیے۔
اٹارنی جنرل پارلیمنٹ کی ایماءپر پر بات نہیں کر سکتا، اٹارنی جنرل کو معاملے پر خط لکھا جائے،پی ٹی آئی سینیٹر شہزاد وسیم نے کہا تصحیح کر رہے ہیں کون ایماندار تھا کون نہیں۔
انہوں نے کہا تھا پارلیمنٹ نا مکمل ہے، بڑی جماعت کو آپ نے دیوار کےساتھ لگایا ہوا ہے، آئین کے تحت چلنا ہے تو کرائیں الیکشن،وزیر قانون نے کہا 8مہینے لاجز میں بیٹھ کر آجائینگے تو کیسے چلے گا ۔
لاڈ پیار والے استعفے قبول ہوئے تو آپ نے رونا شروع کر دیا، اپنے گریبانوں میں جھانکیں اور اپنا دامن دیکھیں،سینٹ کا اجلاس غیر معینہ مدت کےلئے ملتوی کردیا گیا۔
”صرف ایک وزیراعظم ایماندار“،چیف جسٹس کے ریمارکس پر سینٹ میں ہنگامہ



















