زرداری فیملی پاکستان کیلئے خطرہ بنتی جارہی ہے‘ فواد چوہدری

سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا موجودہ حکمران پاکستان کو معاشی طور پر تباہ کر کے سری لنکا ماڈل بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں، پاکستان غیر ملکی طاقتوں کے قبضے میں چلا جائے، بلاول بھٹو اس پراجیکٹ کے سرخیل ہیں۔فواد چوہدری کا کہنا تھا شہباز شریف نے اپنے آپ کو این آر او دیا، جو پاکستان کی معیشت کے ساتھ کھلواڑ کر رہے ہیں ان کی باتوں کی کیا اہمیت ہے، زرداری اور شریف فیملی پاکستان کو محکوم بنانے کی سازش کر رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف ان کی اس کوشش کو مکمل روکے گی، جس حد تک پاکستان سے ان کی جان چھڑانے کے لیے جانا پڑے گا جان چھرائیں گے۔رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ انتخابات سے پہلے اصلاحات الیکشن میں تاخیر کا ایک بہانہ ہے، اصلاحات ابھی تک پیش ہی نہیں کی گئیں، یہ دو ہفتے کے مہمان ہیں جو کرنا ہے دو ہفتوں میں کر لیں۔