رواں ماہ ہی فارن فنڈنگ کیس کافیصلہ محفوظ ہوجائےگا، اکبر ایس بابر

اسلام آباد:(لیڈر نیوز) اکبرایس بابر نے کہا ہے کہ رواں ماہ ہی فارن فنڈنگ کیس کافیصلہ محفوظ ہوجائےگا،پی ٹی آئی نے اپنے11اکاو¿نٹس سے لاتعلقی کااظہارکیاہے، 11میں سے2اکاو¿نٹس کے دستاویزی ثبوت ہمارے پاس ہیں،اسلام آبادہائیکورٹ نے8ویں رٹ پٹیشن خارج کردی،تحریک انصاف نے سراسرجھوٹ بولا،عمران خان اپنی ناکامی دوسروں کے سرڈالتے ہیں،عمران خان دوسروں کی کامیابی کاسہراخودلیتے ہیں،تحریک انصاف نے آج اپنے حتمی دلائل کی ابتداکی،تحریک انصاف نے اپنے حتمی دلائل اگلی پیشی میں مکمل کرنےکاکہا۔