آئین کی خلاف ورزی ملکی تاریخ کا حصہ رہی ہے‘ شاہ محمود قریشی

اسلام آباد:(لیڈر نیوز) شاہ محمود قریشی نے کہا کہ 12 اکتوبر 1999 کو آئین کی خلاف ورزی کی گئی جس کی قوم گواہ ہے۔ آئین کی خلاف ورزی پاکستان کی تاریخ کا حصہ رہی ہے۔قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آئین میں تحریک عدم اعتماد کی گنجائش ہے، تحریک عدم اعتماد کا دفاع کرنا میرا حق ہے۔ یہ خلاف ورزیوں سے بھرا ہوا ہے۔ 12 اکتوبر 1999 کو آئین کی خلاف ورزی کی گئی۔ آئین میں ترامیم کی اجازت دی گئی۔ قوم گواہ ہے۔ میرے وزیراعظم کہتے ہیں میں مایوس ہوں لیکن عدالت کے فیصلے کا احترام کروں گا، نظریہ ضرورت کو دفن کر دینا چاہیے۔