روسی کرنسی میں تجارت کی توبھارت کو نتائج بھگتنا ہونگے ‘ امریکہ

واشنگٹن:(لیڈرنیوز)امریکہ نے بھارت کو خبردار کیا ہے کہ روس کے ساتھ روسی کرنسی یا روپے میں تجارت کے نتائج بھگتناہوں گے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے دورے پر آئے ہوئے امریکی نائب قومی سلامتی کے مشیر برائے عالمی اقتصادیات دلیپ سنگھ نے خبردار کیا ہے کہ بھارت کو روس کے ساتھ روسی کرنسی یا روپے میں تجارت کرنے کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ اگر بھارت نے امریکی پابندیوں کے خلاف روس سے تیل کی تجارت کی یا خریدی تو کئی مغربی ممالک بھارت پر سخت پابندیاں عائد کر دیں گے۔رپورٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ امریکی قومی سلامتی کے مشیر نے بھارت پر واضح کر دیا ہے کہ اگر چین کے ساتھ لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر کوئی کارروائی ہوتی ہے تو بھی بھارت کو امریکا سے مدد کی امید نہیں رکھنی چاہیے۔