کوہستان‘تیزرفتارگاڑی کھائی میں جاگری‘10افراد جاں بحق

دیربالا:(لیڈرنیوز)دیر کوہستان میں تیز رفتار گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 افراد جاں بحق اور 16 زخمی ہوگئے۔لیڈر نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع اپر دیر کے علاقے دیر کوہستان میں تیز رفتار گاڑی کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق اور 16 زخمی ہوگئے۔ 4 زخمیوں کی حالت بھی تشویشناک ہے۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی علاقہ مکینوں نے اپنے طور پر امدادی کارروائیاں شروع کردیں جب کہ پولیس اور ریسکیو ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں اور لاشوں کو ڈسٹرکٹ اسپتال دیر منتقل کردیا گیا۔ میں تین خواتین اور دو بچے شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق زخمیوں کے بیان میں معلوم ہوا کہ ہائی ایس مردان سے کالاکوٹ جارہی تھی کہ راستے میں پترک چلال کے مقام پر حادثہ کا شکار ہوگئی۔دوسری جانب وزیراعلیٰ محمود خان نے حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسپتال انتظامیہ کو زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔