اسلام آباد:(لیڈر نیوز) وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے منحرف ارکان کو غداروں جیسی سزا دینا ضروری ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ آرٹیکل اے 63 کے تحت ریفرنس سپریم کورٹ کو ملک میں جاری ہارس ٹریڈنگ، موقع پرستی اور کرپشن سکینڈلز کو ختم کرنے کا موقع فراہم کر رہا ہے۔وزیراطلاعات نے کہا کہ ان کی اپنی جماعت نہیں بلکہ پی ٹی آئی کے منحرف ارکان نے ملک کی پیٹھ میں چھرا گھونپا ہے۔ انہیں سزا دینا اتنا ہی ضروری ہے جتنا ملک کے غداروں کو سزا دینا۔
منحرف ارکان کو غداروں جیسی سزا دینا ضروری ہے‘ فوادچودھری



















