لاہور:(لیڈر نیوز) کورونا سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 7 افراد جان کی بازی ہار گئے اور 183 افراد اس وبا سے متاثر ہوئے۔این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد33326 ہو گئی ہے جب کہ ایکٹو کیسز کی تعداد 16875 ہے۔ ملک میں پندرہ لاکھ بیس ہزار آٹھ سو سترہ افراد کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں، چودہ لاکھ ستر ہزار چھ سو سولہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔
کورونا‘7افرادجاں بحق‘183نئے کیسز رپورٹ



















