ایک مخصوص مافیا اپنے مفادات کے لیے اکٹھا ہو گیا ‘ فواد چوہدری

اسلام آباد:(لیڈر نیوز)فواد چوہدری نے کہا ہے کہ جمعیت کے غنڈے کان پکڑ کر معافی مانگ کر چلے گئے، انہیں نہیں چھوڑنا چاہیے تھا۔وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ واقعے نے جعلی دانشوروں کو بے نقاب کردیا جو عمران کے بغض میں جتھوںکی حمایت سے باز نہیں آئے۔ ایک مخصوص مافیا اپنے مفادات کے لیے اکٹھا ہو گیا ہے۔