اسلام آباد:(لیڈرنیوز)چوہدری برادران اپوزیشن کا ساتھ دینے کے لیے اپنی شرائط سے دستبردار ہو گئے۔ مولانا فضل الرحمان نے چوہدری شجاعت کو جواب دیا کہ چوہدری صاحب آپ نے بہت دیر کر دی۔چوہدری شجاعت کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ چوہدری برادران نے بھی اپوزیشن کا ساتھ دینے کے لیے اپنی شرائط چھوڑ دیں۔ چودھری شجاعت نے مولانا فضل الرحمان سے کہا کہ پرویز الٰہی کو انہی شرائط پر وزیراعلیٰ بنائیں، ہم تیار ہیں۔ تاہم مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ چوہدری صاحب آپ نے بہت دیر کردی۔ آپ بروقت فیصلہ نہیں کیا، تو ہم دوسرے آپشنز پر کام کرلیا۔مولانا فضل الرحمان نے مزید شکایت کی کہ شہباز شریف کی دعوت قبول کرنے کے بعد انہوں نے اچانک انکار کرکے بھی اچھانہیں کیا۔ذرائع کے مطابق چوہدری شجاعت آج شام 5 بجے سابق صدر آصف علی زرداری سے بھی ملاقات کریں گے جس دوران وہ تعاون کی پیشکش بھی کریں گے۔
چوہدری برادران اپوزیشن کا ساتھ دینے کیلئے اپنی شرائط سے دستبردار



















