اسلام آباد:(لیڈرنیوز)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو یورپی کمیشن کے نائب صدر جوزف بوریل نے ٹیلی فون کیا جس میں یوکرین کی موجودہ صورتحال اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ہنگامی اجلاس پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے روس اور یوکرین کے تنازع کو سفارت کاری کے ذریعے حل کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان سفارتی حل کی اہمیت پر زور دیتے رہے ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ وزیر خارجہ نے یورپی یونین کے ایلچی کو پاکستان کے اصولی موقف سے آگاہ کیا، مسئلہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق حل کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔
وزیر خارجہ سے نائب صدر یورپی کمیشن کارابطہ‘یوکرین صورتحال پر تبادلہ خیال



















