پیوٹن کو یوکرین پر حملے کی قیمت چکاناپڑے گی‘جوبائیڈن

واشنگٹن:(لیڈر نیوز) امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ آمروں کو اپنے غلط کاموں کی قیمت چکانی ہوگی۔اپنے اسٹیٹ آف دی یونین خطاب میں امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے یوکرین کے بارے میں غلط اندازہ لگایا ہے، آمروں کو اپنے غلط کاموں کی قیمت چکانی پڑتی ہے اور انہیں بھی چکانی ہوگی۔صدر بائیڈن نے کہا کہ پیوٹن نے یوکرین پر حملہ کرکے آزاد دنیا کی بنیادیں ہلانے کی کوشش کی تھی لیکن وہ غلط تھے۔امریکی صدر جو بائیڈن نے روسی طیاروں کے لیے امریکی فضائی حدود بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ صدر بائیڈن نے کہا کہ فضائی حدود بند کرنے اور امریکہ میں روسی شخصیات کے اثاثے منجمد کرنے سے روس مزید تنہا ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ روسی جارحیت کے خلاف یوکرائنی عوام کا جذبہ قابل تحسین ہے۔ امریکہ یوکرین کے عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔