نئی دہلی:(لیڈرنیوز)کرناٹک کے ایک کالج کے ایک لیکچرار نے حجاب اتارنے کے حکم کو ماننے کے بجائے استعفیٰ دے دیا۔کرناٹک کے ایک کالج میں شعبہ انگریزی کے ایک لیکچرار نے حجاب اتارنے کے حکم کو ماننے سے انکار پر اپنی ملازمت چھوڑ دی۔لیکچرار چاندنی نے کالج پرنسپل کو بھیجے گئے اپنے استعفیٰ میں کہا کہ حجاب اتارنے کے حکم سے میری عزت نفس مجروح ہوئی ہے۔ میں پچھلے 3 سالوں سے حجاب پہن کر کالج آ رہی ہوں۔ آئین مذہبی آزادی کا حق دیتا ہے جسے کوئی چھین نہیں سکتا۔ میں حجاب پر پابندی کے غیر جمہوری اقدام کی مذمت کرتا ہوں۔کرناٹک کے تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی ہے، جس کے خلاف کرناٹک ہائی کورٹ میں ایک مقدمہ زیر التوا ہے۔
کرناٹک‘حجاب اُتارنے کا حکم‘لیکچرار نے استعفیٰ دیدیا



















