کابل:(لیڈرنیوز)افغانستان میں طالبان حکومت کے نائب ترجمان انعام اللہ سمنگانی کا کہنا ہے کہ بھارتی طالب علم نے ثابت کر دیا ہے کہ حجاب عربی یا ایرانی ثقافت نہیں بلکہ اسلامی اقدار ہے۔طالبان حکومت کے نائب ترجمان انعام اللہ سمنگانی نے حجاب کے معاملے پر ہندو انتہا پسندوں کے خلاف بات کرنے والی مسلمان لڑکی مسکان خان کے بارے میں ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں حجاب کے لیے مسلم لڑکیوں کی جدوجہد نے واضح کر دیا کہ یہ عربی ، ایرانی، مصری یا پاکستانی ثقافت نہیں ہے بلکہ یہ اسلامی اقدار ہیں۔طالبان کے نائب ترجمان نے مزید کہا کہ دنیا بھر میں مسلمان خواتین بالخصوص سیکولر ممالک میں مختلف طریقوں سے حجاب کا دفاع کر رہی ہیں۔طالبان حکومت کے نائب ترجمان انعام اللہ سمنگانی نے بھی مسکان خان کی تصویر شیئر کی اور مسکان کا ہیش ٹیگ استعمال کیا۔
بھارتی طالبہ نے ثابت کردیا حجاب اسلامی اقدارہے‘ طالبان



















