کمرکس لی اب حکمرانوں پر عدم اعتمادہوگا‘حمزہ شہباز

لاہور:(لیڈرنیوز) حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ کمرکس لی اب حکمرانوں پر عدم اعتمادہوگا‘ احتساب کا نعرہ لگانے والوں نے ملک کا بیڑہ غرق کر دیا، جھوٹ پر جھوٹ بولنے سے عوام کا پیٹ نہیں بھرتا۔ پی ڈی ایم فیصلہ کرے گی کہ تحریک عدم اعتماد سب سے پہلے وفاق میں آئے گی یا صوبے میں۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز نے کہا کہ پاکستان میں 4 سال میں کرپشن انڈیکس میں 16 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔ وہ بھی رو رہے تھے، پرانی دھنیں گائی جا رہی تھیں، عمران نیازی کے جھوٹ سے عوام کا پیٹ نہیں بھرتا، آئی ایم ایف کی شرائط مان کر ایٹمی قوت کو زنجیروں میں جکڑ دیا گیا۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ عوام سے 50 لاکھ گھر اور ایک کروڑ نوکریوں کا جھوٹ بولا گیا۔ سیاست دانوں کو تمام سیاستدانوں سے رابطہ رکھنا چاہیے۔ عمران نیازی نے نئی روایت ڈال دی کہ کسی سے ہاتھ نہیں ملائیں گے۔ 22 ماہ تک اکاو¿نٹ منجمد رکھنے کے بعد برطانوی عدالت نے شہباز شریف کو کلین چٹ دے دی۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں دہشت گردی ایک بار پھر عروج پر ہے اور سکیورٹی فورسز نے قربانیاں دے کر اس پر قابو پالیا ہے۔