اسلام آباد:(لیڈر نیوز)چیئرمین نیب جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب کی کارکردگی کا جائزہ تعصب کی عینک سے نہ لیا جائے، ہمارے پاس کوئی لفافہ یا ٹوکری نہیں، بین الاقوامی ادارے بھی احتساب بیورو کی کارکردگی کا اعتراف کر رہے ہیں۔اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا کہ عوام رہزن اور لیڈر میں فرق جان چکے ہیں۔ کہاں گئی نیب کی ریکوری؟ نیب نے جو زمین برآمد کی ہے وہ رقم کی شکل میں نہیں ہے بلکہ اس کی قیمت اربوں روپے ہے۔ جلد ہی نیب برآمد شدہ سونا بھی مرکزی حکومت کو دے رہا ہے۔ پیسے اور جائیداد کے معاملے میں عوام کی بچتیں لوٹی ہیں، نیب آنکھیں بند نہیں کر سکتا۔جاوید اقبال نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف کی تلوار کے پیچھے سیاسی وجوہات ہیں، معلوم نہیں ایف اے ٹی ایف کی تلوار کب تک لٹکتی رہے گی، عدالتی تاریخ کا سب سے بڑا جرمانہ مضاربہ اسکینڈل میں لگایا گیا، نیب میں کرپشن کی شکایات کم ہیں۔
نیب کی کارکردگی کا جائزہ تعصب کی عینک سے نہ لیا جائے



















