چینی سرمایہ کاروں کے تحفظات دورکررہے ہیں‘ خالد منصور

اسلام آباد:(لیڈرنیوز)معاون خصوصی سی پیک خالد منصورنے کہا ہے کہ دورہ چین کے دوران20میٹنگزہوئیں،وزیراعظم نے ہرمیٹنگ کوبھرپورطریقے سے چیئرکیا، وزیراعظم سے چینی صدرنے ون آن ون ملاقات کی،سی پیک منصوبوں میں سست روی کاتاثرغلط ہے،سرمایہ کاروں کے مسائل کے حل کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں،چینی سرمایہ کارخصوصی اقتصادی زونزمیں سرمایہ کاری چاہتے ہیں،ای سی سی نے100 بلین منظورکیے،50 بلین جاری ہوچکے،وزیراعظم نے دورے کے دوران ملکی ترقی کومدنظررکھا،سی پیک اتھارٹی چینی سرمایہ کاروں کے تحفظات دورکررہی ہے،سی پیک اتھارٹی ون ونڈوآپریشن کے ذریعے سرمایہ کاری یقینی بنارہی ہے،چینی حکام سی پیک پرپاکستان کے اقدامات سے مطمئن ہیں،ای سی سی نے آئی پی پیزکو100ارب اداکرنے کی منظوری دی،سی پیک کے آئی پی پیزکو 50ارب جاری کیے جاچکے،چین نے پاورپروجیکٹ اورایم ایل ون کیلئے تعاون کی یقین دہانی کرائی،چینی کمپنی کراچی بندرگاہ پرایل این جی اسٹوریج پلانٹ بناناچاہتی ہے۔