اسلام آباد:(لیڈرنیوز) ملک میں کورونا کے پھیلاو¿ نے پھر خطرے کی گھنٹی بجا دی، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مثبت کیسز کی شرح 7.45 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ کورونا وائرس نے 38 افراد کی جان لے لی جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 29,516 ہو گئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 1463111 ہو گئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 338 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 89 ہزار 655، سندھ میں 5 لاکھ 52 ہزار 262، خیبرپختونخوا میں 23 ہزار 110 اور بلوچستان میں 2 لاکھ 33 ہزار 110 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ گلگت بلتستان میں 34,819، اسلام آباد میں 10,896، اسلام آباد میں 131,628 اور آزاد کشمیر میں 40,741 کیسز رپورٹ ہوئے۔
کورونامثبت کیسزکی شرح7.45فیصدریکارڈ‘38 افرادچل بسے



















