ابوظہبی:(لیڈرنیوز) متحدہ عرب امارات نے اپنی فضائی حدود میں داخل ہونے والے 3 ڈرونز کو تباہ کردیا۔متحدہ عرب امارات کی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فضائی حدود میں داخل ہونے والے تین ڈرونز کو تباہ کر دیا گیا۔ تینوں ڈرونز کو غیر آباد کے علاقے میں تباہ کر دیا گیا۔وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا کہ وہ کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لیے "مکمل طور پر تیار" ہے۔ اپنے علاقے اور عوام کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کیا جائے گا۔حوثی باغیوں نے گزشتہ چند ہفتوں میں متحدہ عرب امارات پر کئی حملے کیے ہیں۔
#United Arab Emirates destroyed 3 drones entering its airspace



















