ماضی میں جنوبی پنجاب کے عوام کو ہمیشہ نظر انداز کیا گیا ‘ یاسمین راشد

ملتان:(لیڈرنیوز)ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ نشتر تا ملتان زیر تعمیر ہسپتال اکتوبر میں عوام کے لیے کھول دیا جائے گا۔ ماضی میں جنوبی پنجاب کے عوام کو ہمیشہ نظر انداز کیا گیا۔ڈاکٹر یاسمین راشد نے نشتر تا ہسپتال ملتان کے زیر تعمیر مقام کا تفصیلی دورہ کیا، جہاں سیکرٹری پی اینڈ ڈی ڈیپارٹمنٹ مجاہد شیر دل نے وزیر صحت کو زیر تعمیر ہسپتال کے بارے میں بریفنگ دی۔ اس موقع پر یاسمین راشد نے کہا کہ نشتر تا ملتان زیر تعمیر ہسپتال پر جاری پیش رفت تسلی بخش ہے۔وزیر صحت پنجاب نے کہا کہ نشتر II ہسپتال ملتان اکتوبر میں مکمل طور پر فعال ہو جائے گا، نشتر II ہسپتال ملتان 500 بستروں پر مشتمل ہو گا اور ملتان کے عوام کو 50 سال بعد نشتر II کی صورت میں جنرل ہسپتال ملے گا۔