کے پی بلدیاتی انتخابات پہلامرحلہ‘221پولنگ سٹیشنزپر ری پول کا اعلان

کراچی:(لیڈرنیوز)خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں الیکشن کمیشن نے 12 مختلف اضلاع کے 221 پولنگ سٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کا اعلان کر دیا۔الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا کے 12 مختلف اضلاع کے 221 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کا اعلان کیا ہے۔ خیبرپختونخوا (کے پی) میں بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ 13 فروری کو ہوگا۔ پولنگ ان پولنگ اسٹیشنز پر ہوگی جہاں انتخابی سامان، پولنگ ریکارڈ، بیلٹ بکس چھین لیے گئے، عملے کو اغوا کیا گیا اور یرغمال بنایا گیا۔پشاور کے 1، نوشہرہ 2، خیبر کے 29 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ ہوگی جبکہ مردان، کوہاٹ درہ آدم خیل کے 3 پولنگ اسٹیشنز اور تمام 54 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کا حکم دیا گیا ہے۔ ان نشستوں پر بھی پولنگ جاری ہے جہاں امیدوار انتقال کر گئے جبکہ 6 پولنگ سٹیشنز کے کیسز ابھی عدالت میں ہیں جن کا فیصلہ جلد کر دیا جائے گا۔ پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک ہوگی۔