اسلام آباد:(لیڈر نیوز)سپریم کورٹ نے سندھ بلدیاتی کیس میں ایم کیو ایم پاکستان کی درخواست نمٹا دی۔ عدالت نے سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے سیکشن 74 اور 75 کو کالعدم قرار دیتے ہوئے سندھ حکومت کو ہدایت کی کہ آرٹیکل 140 اے کے ساتھ تمام قوانین کی پاسداری کو یقینی بنایا جائے۔چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں بنچ نے 26 اکتوبر 2020 کو فیصلہ محفوظ کیا، فیصلے میں کہا گیا کہ ماسٹر پلان کی تیاری اور اس پر عمل درآمد مقامی حکومتوں کا اختیار ہے، صوبائی حکومت لوکل گورنمنٹ کے تحت کوئی نیا منصوبہ شروع نہیں کر سکتی، سندھ حکومت مقامی حکومتوں کے ساتھ اچھے ورکنگ ریلیشن شپ کی پابند ہے۔عدالت نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی ایکٹ، کے ڈی اے رولز، ملیر، حیدر آباد، لیاری، سہون اور لاڑکانہ ڈویلپمنٹ اتھارٹیز کے رولز کو آئین کے مطابق تبدیل کرنے کا بھی حکم دیا اور ہدایت کی کہ ان شقوں میں جہاں صوبائی اور مقامی۔ حکومتوں کے اختیارات میں تضاد ہے، صوبائی مالیاتی کمیشن کو نافذ کیا جائے۔
سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے سیکشن 74 اور 75 کالعدم قرار



















