مہنگائی کا الزام صرف عمران خان پر لگانا زیادتی ہے‘ شجاعت

لاہور:(لیڈر نیوز)چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ مہنگائی کا الزام صرف عمران خان پر لگانا زیادتی ہے، معاشی بحران کے ذمہ دار کچھ اندرونی اور بیرونی عناصر بھی ہیں۔مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے اپنے بیان میں کہا کہ زرعی شعبے کو نشانہ بنا کر ہر چیز مہنگی کی جا رہی ہے، مصنوعی مہنگائی کے اثرات براہ راست عوام پر پڑ رہے ہیں، پاکستان ایک زرعی ملک ہے، اس کی زراعت کو نشانہ بنا کر پورے ملک کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے۔چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ آج کل کھاد کے بحران کی وجہ سے گندم کی قیمتوں میں اضافے کا شور ہے۔ تمام اراکین اسمبلی اپنے اپنے علاقوں میں ذخیرہ اندوزوں کی نشاندہی کریں۔