بھارت اسرائیل سے جاسوسی کیلئے سافٹ ویئر خریدا‘ امریکی اخبار

نئی دہلی:(لیڈرنیوز)ایک امریکی اخبار کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بھارت نے 2017 میں اسرائیل سے ہتھیاروں کی خریداری کے ساتھ جاسوسی کے لیے استعمال ہونے والے اسپائی ویئر اور سافٹ ویئر خریدنے پر بھی رضامندی ظاہر کی تھی۔ہندوستانی حکومت اور اسرائیل کے درمیان ہتھیاروں کے معاہدے میں اسپائی ویئر کی خریداری بھی شامل تھی۔امریکی اخبار کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ مودی حکومت نے 2017 میں اسرائیل سے اسپائی ویئر خریدنے پر بھی رضامندی ظاہر کی تھی۔اسپائی ویئر کو سیاسی مخالفین اور دیگر شخصیات کی جاسوسی کے لیے استعمال کیا جانا تھا۔بھارت نے 2017 میں اسرائیل کے ساتھ 2 بلین ڈالر کے اسلحے کے معاہدے پر دستخط کیے تھے، جس میں جاسوسی کے لیے استعمال ہونے والے اسپائی ویئر بھی شامل تھے۔ہندوستان اور اسرائیل کی حکومتوں نے اسپائی ویئر فروخت کرنے کے معاہدے کی عوامی سطح پر توثیق نہیں کی ہے۔کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے اسپائی ویئر کی خریداری کا انکشاف کرنے پر مودی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ دھوکہ ہے۔ حکومت نے سیاسی مخالفین، ججوں اور عام آدمی کی جاسوسی کا سامان خرید لیا ہے۔کانگریس نے اسپائی ویئر کی خریداری کی شفاف تحقیقات اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔


#ndia agreed to buy spyware and software  from Israel