کوروناکاپھیلائوسنگین‘مثبت شرح12.81فیصدہوگئی

اسلام آباد:(لیڈر ڈیسک) ملک میں کورونا کے پھیلاؤ نے پھر خطرے کی گھنٹی بجا دی، 24 گھنٹوں کے دوران مثبت کیسز کی شرح 12.81فیصد ریکارڈ کی گئی۔ کورونا وائرس نے 17 افراد کی جان لے لی جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 29,122 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد1381152 تک پہنچ گئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران6357کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔