حمزہ شہبازکانیب ترمیمی آرڈیننس سے فائدہ نہ اٹھانے کا فیصلہ

لاہور:(لیڈرنیوز)لیگی رہنما حمزہ شہباز نے نیب ترمیمی آرڈیننس سے فائدہ نہ اٹھانے کا فیصلہ کر لیا۔ ترمیم شدہ آرڈیننس کی بنیاد پر بریت کی درخواست واپس لیں۔ احتساب عدالت نے وکلا سے میرٹ کی بنیاد پر دلائل طلب کر لیے۔شہباز خاندان کے خلاف آشیانہ اقبال، منی لانڈرنگ اور رمضان شوگر ملز ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ شہباز شریف کورونا کا شکار ہونے کی وجہ سے احتساب عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ عدالت نے شہباز شریف کی معافی کی درخواست منظور کر لی۔ عدالت نے منی لانڈرنگ ریفرنس میں نیب کے گواہوں پر جرح کا حکم دے دیا۔رمضان شوگر ملز ریفرنس میں حمزہ شہباز نے ترمیم شدہ آرڈیننس کی بنیاد پر فائدہ نہ اٹھانے کی استدعا کی۔ حمزہ شہباز نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ترمیم شدہ آرڈیننس کا فائدہ اٹھانے کا فیصلہ وکلا کا ہے۔ میں میرٹ کی بنیاد پر بندہ بننا چاہتا ہوں۔ عدالت نے وکلاءکو بریت کی درخواست پر 27 جنوری کو میرٹ کی بنیاد پر دلائل دینے کی ہدایت کی۔


#Hamza Shahbaz has decided not to take advantage of the NAB Amendment Ordinance