لاہور:(لیڈرنیوز)تھانہ نشتر کالونی میں شوہر نے غیرت کے نام پر اپنی 22 سالہ بیوی کو بے دردی سے قتل کردیا۔لاہور میں تھانہ نشتر کالونی کی حدود میں شوہر نے غیرت کے نام پر بیوی کو قتل کردیا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ملزم محمد نعیم نے اپنی بیوی کو بے دردی سے قتل کر کے لاش رنگ روڈ پولیس میں پھینک دی اور فرانزک ٹیموں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کی لاش کو قانونی کارروائی کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے غیرت کے نام پر بیوی کو قتل کیا۔ مقتول کی کچھ عرصہ قبل شادی ہوئی تھی۔
#Pakistan #Lahore #In Nishtar Colony police station, the husband brutally killed his 22-year-old wife in the name of honor



















