اسلام آباد:(لیڈرنیوز) ملک میں کورونا کے پھیلاو¿ نے پھر خطرے کی گھنٹی بجا دی،24 گھنٹوں کے دوران مثبت کیسز کی شرح نو اعشاریہ چار پانچ فیصد ریکارڈ کی گئی۔ کورونا وائرس نے 10 افراد کی جان لے لی جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 29,029 ہو گئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 13 لاکھ 33 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5,034 نئے کیسز رپورٹ ہوئے: پنجاب میں 454,372، سندھ میں 55,930، خیبر پختونخوا میں 182,419 اور بلوچستان میں 182,419 کیسز رپورٹ ہوئے۔ گلگت بلتستان میں 33,729، اسلام آباد میں 10,446، اسلام آباد میں 111,855 اور آزاد کشمیر میں 34,770 کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں اب تک 242,39,761 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 53,253 نئے ٹیسٹ کیے گئے، اب تک 1,264,611 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں جب کہ 827 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔پاکستان میں کورونا نے ایک دن میں 10 افراد کی جان لے لی جس کے بعد وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 29,029 ہوگئی۔ پنجاب میں 13091، سندھ میں 7703، خیبرپختونخوا میں 5953، اسلام آباد میں 969، بلوچستان میں 367، گلگت بلتستان میں 187 اور آزاد کشمیر میں 749 مریض جاں بحق ہوئے۔
#Pakistan #spread of Corona in the country again sounded the alarm



















