بہاولپور‘سکول رکشہ ٹرالر سے ٹکرا گیا‘4بچے جاں بحق‘ 13زخمی

بہاولپور:(لیڈرنیوز)بہاولپور کے نواح میں مسافر خانہ کے قریب سکول رکشہ ٹرالر سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں 4 بچے موقع پر جاں بحق اور 13 شدید زخمی ہو گئے۔افسوسناک حادثہ کلانچ والا روڈ پر اس وقت پیش آیا جب شدید دھند کے باعث 17 بچوں سے بھرا موٹر سائیکل رکشہ سامنے سے آنے والے ٹریلر سے ٹکرا گیا۔ حادثے میں 4 بچے موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ 13 افراد شدید زخمی ہو گئے جنہیں ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیموں نے ہسپتال منتقل کر دیا، ٹرالر ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔