اسلام آباد:(لیڈر نیوز)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عالمی منڈی میں اشیاءکی بلند قیمتوں کا براہ راست اثر قومی معیشت پر پڑتا ہے، کورونا کے باوجود شرح نمو 4 فیصد بڑی کامیابی ہے۔وزیراعظم نے مجموعی اقتصادی صورتحال اور اشیاءکی قیمتوں میں کمی کے اقدامات پر غور کے لیے میکرو اکنامک ایڈوائزری گروپ کے اجلاس کی صدارت کی۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ میکرو اکنامک حالت کو مزید بہتر کیا جائے، معیشت کی بہتری کے لیے منصوبوں پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے، پاکستان نے انسداد کورونا میں غیر معمولی کارکردگی دکھائی، سمارٹ لاک ڈاو¿ن پالیسی کامیاب رہی، عالمی مبصرین نے پاکستان کی معاشی پالیسی کی تعریف کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ سابق حکومت نے غیر مستحکم مالی حالات چھوڑے، سابق حکومت نے کم مسابقتی کاروباری ماحول چھوڑا، ہماری حکومت کو نجی شعبے کے لیے کم مراعات کی پالیسی وراثت میں ملی، کورونا کے باعث معاشی مشکلات میں اضافہ ہوا، عالمی منڈی میں اشیاءکی قیمتیں بلند ہوئیں۔ افغانستان میں انسانی بحران کے اثرات براہ راست پاکستان میں بھی محسوس کیے جا رہے ہیں۔ کورونا کے باوجود 4 فیصد شرح نمو بڑی کامیابی ہے۔
#PM Imran Khan #despite the corona growth rate of 4% is a great achievement



















