لسبیلہ کے قریب مکان کی چھت گرنے سے 3 بچے جاں بحق

لسبیلہ:(لیڈرنیوز) لسبیلہ کے قریب مکان کی چھت گرنے سے 3 بچے موت کے منہ میں چلے گئے جبکہ دو افراد حادثے میں شدید زخمی بھی ہوئے زخمیوں کو طبی امدادکیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ اوتھل کے علاقے ڈیرجا گوٹھ شفیع محمد شاہوک میںافسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں خستہ حال مکان کی چھت گرنے سے تین بچے جاں بحق اور دو شدید زخمی ہوگئے۔ ملبہ ہٹا کر زخمیوں کو تشویشناک حالت میں قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔


#Three children were crushed to death when the roof of their house collapsed near Lasbela