اسلام آباد:(لیڈرنیوز)چیئرمین قائمہ کمیٹی اطلاعات جاوید لطیف نے کہا ہے کہ پارلیمان کو4 سال میں بے توقیر کیاگیا،ہم آج سڑکوں پرسراپا احتجاج ہیں،رانا شمیم نے بیان حلفی دیا ثاقب نثارنے میری موجودگی میں بات کی،حکومت قائمہ کمیٹیزکوبھی بلڈوز کررہی ہے،آج کمیٹی کااجلاس ضرور ہوگا،کمیٹی اجلاس کانوٹیفکیشن جاری نہیں کیا جارہا،وفاقی وزیرنے اجلاس میں رکاوٹ ڈالی تو قبول نہیں کریں گے،جب ارکان اسمبلی کوبلایاجائے توانہیں آنا چاہیے،وزیرصاحب کہتے ہیں معاملہ عدالت میں ہے،اس پربات نہیں کی جاسکتی۔
#Javed Latif #government is also bulldozing the standing committees



















