کراچی:(لیڈرنیوز) کراچی میں گیس بحران کے باعث شہری سراپا احتجاج بن گئے، سی این جی ایسوسی ایشن کے عہدیدار بھی سڑکوں پر نکل آئے، حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ادھر کراچی میں گیس کے بدترین بحران پر پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی بھڑک اٹھے اور وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر اور ایم ڈی سوئی سدرن کو ہٹانے کا مطالبہ کیا۔کراچی سے منتخب اراکین قومی اسمبلی عبدالشکور شاد اور جمیل احمد خان نے گیس کی عدم بحالی کے خلاف سوئی سدرن ہیڈ آفس کے سامنے احتجاج کا اعلان کیا۔ عبدالشکور شاد نے کہا کہ اگر فوری فیصلے نہ کیے گئے تو پی ٹی آئی کو مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔
کراچی گیس بحران‘سی این جی ایسوسی ایشن عہدیداران سڑکوں پر آگئے



















