بدقسمتی سے کچھ لوگوں کا ایجنڈا مایوسی پھیلانا ہے‘ شہباز گل

اسلام آباد:(لیڈرنیوز)شہباز گل نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے پاکستان میں کچھ لوگوں کا ایجنڈا مایوسی پھیلانا ہے، عالمی سطح پر ریکارڈ مہنگائی کے باوجود پاکستان کی معیشت بہتری کی راہ پر گامزن ہے۔معاون خصوصی شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ٹوئٹ میں سیاسی مخالفین کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ دنیا کی معاشی صورتحال جوں کی توں ہے، پاکستان سے موازنہ کریں تو شکر ادا کرنا چاہیے، بدترین نقصانات کی میراث، کورونا اور عالمی گراس روٹ لیول پر ریکارڈ مہنگائی کے باوجود پاکستان کی معیشت بہتر ہو رہی ہے۔