پسماندہ علاقوں کی ترقی میری حکومت کی ترجیح ہے‘ وزیراعظم

سکردو:(لیڈرنیوز)وزیراعظم عمرا ن خان نے کہا ہے کہ ملک ترقی نہیں کرتاجب تک پسماندہ علاقوں کوترقی نہ دی جائے،ملک کے پسماندہ علاقوں کی ترقی میری حکومت کی ترجیح ہے،گلگت بلتستان ملک کے دوسرے حصوں کی نسبت ترقی میں پیچھے ہے،بلوچستان کے لوگ بھی ترقی کے سفرمیں پیچھے رہ گئے،اندرون سندھ بھی ترقی کے سفرمیں پیچھے رہ گیا،سکردومیں انٹرنیشنل ایئرپورٹ بننے سے علاقے میں ترقی ہوگی،کوشش ہے پیچھے رہ جانےوالے علاقوں کی حالت بہترہو،کبھی بھی کوئی ملک ترقی نہیں کرتاجب تک غریب لوگوں کواوپرنہ لایاجائے،2012 سے 2018 تک خیبرپختونخوامیں تیزی سے غربت میں کمی ہوئی‘پوری دنیانے کوروناکے باعث لاک ڈاو¿ن لگایا،چیزیں مہنگی ہوگئیں،اس وقت پوری دنیاکومہنگائی کاسامناہے،آج سے پورے پاکستان میں احساس راشن پروگرام شروع ہورہاہے،آٹا،گھی،چینی اوردالوں پر30فیصدرعایت دی جائےگی،گلگت بلتستان کے ہرخاندان کوصحت کارڈدیں گے۔


#Prime Minister Imran Khan #Development of backward areas is a priority of my government