پاک ایران سرحدپرفورسزکی چوکی پر حملہ‘لانس نائیک شہید

کوئٹہ:(لیڈر نیوز) بلوچستان کے عبدوئی سیکٹر میں دہشت گردوں نے پاک ایران سرحد پر سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا۔ لانس نائیک ظہیر احمد فائرنگ کے تبادلے میں شہید ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے ایک گروپ نے بلوچستان کے عبدوئی سیکٹر میں پاک ایران سرحد پر سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا۔شدیدفائرنگ کے تبادلے میں نوشکئی سے تعلق رکھنے والے لانس نائیک ظہیراحمد بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے۔سکیورٹی فورسز کی فرارہونے والے دہشتگردوں کیخلاف جوابی کارروائی میں انہیں شدیدنقصان پہنچا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی سکیورٹی فورسز دشمن عناصر کی ایسی کارروائیوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔ دہشت گردوں کا مقصد بلوچستان میں امن و استحکام اور ترقی کو متاثر کرناہے۔


#Terrorists attacked a check post of security forces on Pak-Iran border