اسلام آباد:(لیڈر نیوز) وزیراعظم عمران خان نے سیالکوٹ واقعے کے بعد سینیٹ اور قومی اسمبلی میں بحث کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔خیال رہے کہ 3 دسمبر کو سیالکوٹ میں مشتعل ہجوم نے مبینہ توہین مذہب کے الزام میں سری لنکن شہری کو بے دردی سے قتل کردیا تھا۔ اس واقعے کے بعد صدر، وزیراعظم، آرمی چیف، علمائے کرام سمیت تمام مکاتب فکر نے اس کی شدید مذمت کی تھی۔وزیراعظم عمران خان نے سیالکوٹ سانحہ پر پارلیمنٹ میں بحث کرانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اہم اجلاس طلب کر لیے گئے ہیں۔ سینیٹ کا اجلاس 20 دسمبر اور قومی اسمبلی کا اجلاس 22 دسمبر کو طلب کیا گیا ہے۔وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے مشاورت کی ہے۔مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر سانحہ سیالکوٹ پر دونوں ایوانوں میں بحث کی جائے گی۔
#Sialkot incident #decided to hold a debate in the Senate and National Assembly



















