لاہور:(لیڈر نیوز)پنجاب کے وزیر قانون راجہ بشارت نے فروری میں بسنت منانے کی تجاویز مسترد کرتے ہوئے خونی کھیل کھیلنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کر دی۔وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے لینڈ آرڈر کا اجلاس ہوا۔ اجلاس کے دوران فروری میں بسنت منانے کی تجاویز پیش کی گئیں جنہیں یکسر مسترد کر دیا گیا۔پنجاب کے وزیر قانون راجہ بشارت نے کہا کہ پتنگ بازی کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے خونی کھیل کھیلنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیا۔
#Pakistan #Lahore #rejecting the proposals to celebrate Basant in February #Punjab Law Minister Raja Basharat



















