پشاور:(لیڈر نیوز)الیکشن ٹریبونل نے شوکت ترین کو سینیٹ انتخاب لڑنے کیلئے اہل قراردیدیا‘شوکت ترین کے کاغذات نامزدگی منظورہونے کے خلاف اپیل خارج کردی۔قبل ازیں الیکشن ٹربیونل نے پی ٹی آئی کے سینیٹ امیدوار شوکت ترین پر اعتراضات مسترد ہونے کے خلاف صوبائی الیکشن کمیشن کی اپیل پر فیصلہ محفوظ کر لیاتھا۔الیکشن ٹربیونل میں پی ٹی آئی کے امیدوار اور مشیر خزانہ شوکت ترین کے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات مسترد کرنے کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف سماعت ہوئی۔ اے این پی کے امیدوار شوکت امیرزادہ کے وکیل نے ٹریبونل کو بتایا کہ انتخابی شیڈول جاری ہونے پر ووٹر لسٹ منجمد کردی جاتی ہے۔ شوکت ترین کا ووٹ ووٹر لسٹ میں درج نہیں ہے۔شوکت ترین کے وکیل نے کہا کہ سینیٹ کے لیے الیکشن کمیشن کا ووٹ سرٹیفکیٹ کافی ہے۔ الیکشن ٹربیونل نے دلائل کے بعد اپیل پر فیصلہ محفوظ کر لیا جو آج سنائے جانے کا امکان ہے۔
#PTI Senate candidate Shaukat Tareen #Election Tribunal



















