پی ٹی آئی ارکان سندھ اسمبلی نے نیالوکل گورنمنٹ بل چیلنج کر دیا

کراچی:(لیڈر نیوز)پی ٹی آئی ارکان سندھ اسمبلی نے نئے لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل کو چیلنج کر دیا۔اپوزیشن رہنما حلیم عادل شیخ، خرم شیر زمان اور دیگر نے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پیپلز پارٹی ترمیمی بل کے ذریعے تمام وسائل پر قبضہ کرنا چاہتی ہے۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ نے کہا کہ پیپلز پارٹی پچھلے دروازے سے بل لا رہی ہے، بلدیاتی اداروں سے تمام اختیارات واپس لیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تعمیرات آرڈیننس کے تحت ریٹائرڈ جج کی سربراہی میں کمیشن بنایا جا رہا ہے، حاضر سروس جج کی سربراہی میں تعمیرات کے لیے کمیشن بنایا جائے، تعمیراتی آرڈیننس اپنی کرپشن اور کمیشن سسٹم کی گندگی کو صاف کرنے کے لیے لایا جا رہا ہے۔حلیم عادل شیخ نے کہا کہ سندھ کے تعلیمی اداروں میں جانور بندھے ہوئے ہیں۔


#PTI #Pakistan #PTI members of Sindh Assembly challenged the new Local Government Amendment Bill