منی بجٹ کاڈٹ کرمقابلہ‘منظورنہیں ہونے دینگے‘ شہباز شریف

اسلام آباد:(لیڈرنیوز)قائدحزب اختلاف شہباز شریف نے منی بجٹ مستردکردیا‘شہبازشریف نے کہا کہ ثابت ہوگیاحکومت نے قوم اورتاجربرادری سے جھوٹ بولا،منی بجٹ لانے والے کہتے تھے کہ کوئی منی بجٹ نہیں آئےگا،عمران نیازی نے ایک اوریوٹرن لیا،یہ منی بجٹ نہیں،معاشی تباہی،مہنگائی کاسیاہ طوفان ہے،منی بجٹ پاکستان کی معیشت،صنعت،روزگاراجاڑدےگا،منی بجٹ قومی معیشت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا،نئی قانون سازی سے حکومت آئی ایم ایف کی ٹیکس کلکٹربن جائےگی،حکومت کاکردارمحض ٹیکس جمع کرنے تک محدودہوکررہ جائےگا،پاکستان کی معیشت براہ راست عالمی مالیاتی ادارہ کنٹرول کرےگا،منی بجٹ کاڈٹ کرمقابلہ کریں گے،منظورنہیں ہونے دیں گے۔


#Pakistan #Shahbaz Sharif has rejected the mini budget