حوالدار محمد شفیق یواین مشن میں خدمات سرانجام دیتے ہوئے شہید

راولپنڈی:(لیڈرنیوز)حوالدار محمد شفیق اقوام متحدہ کے مشن میں خدمات سرانجام دیتے ہوئے شہید ہو گئے۔ ان کی نماز جنازہ میاں چنوں میں ادا کی گئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق شہید حوالدار محمد شفیق کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔ حوالدار شفیق نے فروری 2021 میں اقوام متحدہ کے مشن میں شمولیت اختیار کی تھی۔ امن مشن میں خدمات انجام دیتے ہوئے اب تک 162 اہلکار شہید ہو چکے ہیں۔ حوالدار محمد شفیق نے پسماندگان میں اہلیہ اور 3 بیٹے چھوڑے ہیں۔


#Hawaldar Muhammad Shafiq was martyred while performing his services in UN Mission