اسلام آباد:(لیڈر نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ نے عدلیہ کو بدنام کرنے کے الزام میں مریم نواز اور شاہد خاقان عباسی کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں عدلیہ کو بدنام کرنے کے الزام میں توہین عدالت کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ثاقب نثار کے خلاف پریس کانفرنس میں جو کہا گیا وہ توہین عدالت ہے۔ جس پر چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ ہتک عزت کا دعویٰ خود متاثرہ شخص بھی کرسکتاہے ۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ ریٹائرڈ ہونے والے آدمی کی توہین نہیں ہوتی، چاہے ریٹائرڈ ہونے والا شخص چیف جسٹس ہی کیوں نہ ہوا۔ کیوں نہ ہو۔ درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ ان کے پاس انصار عباسی کا شو کاز نوٹس کیس بھی ہے۔ جس پر چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ یہ الگ کیس ہے، اس میں مت گھلائیں، پہلی بات یہ ہے کہ ججز کھلے ذہن کے ہوتے ہیں، ججز بہت بڑے عہدے پر ہیں، تنقید کا خیر مقدم کیا جانا چاہیے۔
#Maryam Nawaz #Shahid Khaqan Abbasi #charges of scandalizing the judiciary



















