حکومت کا نئی مردم شماری کرانے کا اعلان

اسلام آباد: (لیڈر نیوز)وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے نئی مردم شماری کرانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے نئی مردم شماری کرائیں گے،سندھ اور بلوچستان نے دوبارہ مردم شماری کا مطالبہ کیا،مردم شماری کے معاملے پربھی سیاست کی جا رہی ہے ،الیکشن کمیشن آزاد اوربااختیار ہے،الیکشن کمیشن نے قانون کے مطابق انتخابات کرانے ہیں،قانون سازی کوغیرجمہوری کہنا درست نہیں،اپوزیشن کوئی بل پاس نہیں ہونے دینا چاہتی ،قانون سازی پراپوزیشن کے اعتراضات بے بنیادہیں،مشترکہ اجلاس میں عوامی مفادکے بل پیش ہوئے تھے،کہاگیا انتخابی اصلاحات بل کوعدالت میں چیلنج کریں گے،اپوزیشن نے انتخابی اصلاحات بل پڑھے بغیرمخالفت کی،جوانتخابی اصلاحات پاس نہیں ہوئیں انہیں چیلنج کرنے کااعلان کیاگیا،اپوزیشن کومعاملات کی حساسیت کااندازہ ہی نہیں۔


#Pakistan #Government announces new census #Federal Law Minister Forough Naseem