امتحان مئی‘جون میں مکمل سلیبس کے تحت ہونگے‘ شفقت محمود

کراچی:(لیڈر نیوز)وفاقی وزیرتعلیم نے کہا ہے کہ رواں تعلیمی سال میں پڑھایا جانے والا سلیبس مکمل کر لیا جائے گا، امتحانات مئی، جون میں مکمل سلیبس کے تحت ہوں گے۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا تھا کہ کورونا کے باعث بچوں کی تعلیم متاثر ہوئی، او لیول اور دیگر امتحانات بھی شیڈول کے مطابق ہوں گے۔ کٹس فراہم کی جا رہی ہیں، کورونا کٹس میں صابن اور سینیٹائزر شامل ہیں۔شفقت محمود نے کہا کہ سندھ حکومت کو ورلڈ بینک پروگرام کے تحت گرانٹ دی گئی، ورلڈ بینک کے پروگرام کے تحت سندھ حکومت کو 10 کروڑ روپے کی گرانٹ دی گئی۔ سندھ حکومت کو 81 کروڑ روپے دیے گئے۔ تعلیمی اداروں کی تعداد میں بھی اضافہ ہونا چاہیے۔


#Shafqat Mahmood #examinations will be held in May, June under the complete syllabus