کوروناکیسزمیں مسلسل کمی‘6اموات‘216نئے کیس

اسلام آباد:(لیڈرنیوز) پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید6 افراد کی زندگیاں نگل گیا‘ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 28600 سے تجاوزکرگئی۔ کوروناوائرس کے تصدیق شدہ کیسز کی تعدادملک بھرمیں 1.28 ملین تک پہنچ گئی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے216 نئے کیسز رپورٹ ہوئے‘پاکستان میں اب تک 214,52,460 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 33,435 نئے ٹیسٹ کیے گئے، اب تک 1,228,848 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں جب کہ 1,101 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہزار 618 ہوگئی۔ پنجاب میں 12980، سندھ میں 7604، خیبرپختونخوا میں 5801، اسلام آباد میں 948، بلوچستان میں 358، گلگت بلتستان میں 186 اور آزاد کشمیر میں 741 مریض جان کی بازی ہار گئے۔


#Pakista #Corona in Pakistan #Lahore